جنوری میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرینگے، بلاول بھٹو 

Dec 12, 2020 | 21:52:PM
جنوری میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرینگے، بلاول بھٹو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوری میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی حکومت بھاگ نکلے گی،انہوں نے کہا کہ جب لاہور جاگتاہے تو سب کو معلوم ہے کیسا لانگ مارچ ہوتا ہے، ملک کےلئے فیصلہ کن جدوجہد کر رہے ہیں، کل سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ تحریک کا نیا مرحلہ شروع ہوگا، سلیکٹڈ حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کےلئے کردار ادا کیا،جمہوریت کےلئے لاہور کے کارکنوں نے اپنا خون دیا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہوتا ہے، حکومت کے گھر جانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ہم سخت مخالفین سے ملکر جمہوری جدوجہد کررہے ہیں، کل ہم نے فیصلہ کن جلسہ کرنا ہوگا، کل مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ کارکن جانتے ہیں ا?مریت کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، کل سے ہمارا دوسرا فیز شروع ہوگا۔