کھیلو آزادی سے ۔۔۔کشمیر پریمیئر لیگ کی لانچنگ تقریب

Dec 12, 2020 | 19:56:PM
کھیلو آزادی سے ۔۔۔کشمیر پریمیئر لیگ کی لانچنگ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کشمیر پریمیئر لیگ کے پی ایل کی لانچنگ تقریب کا اسلا م آ با د میں انعقا د ، شاہد خان آفریدی اور شہریار آفریدی نے خصو صی شرکت کی جس میں سا بق کپتا ن بو م بو م آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کے پی ایل کے پہلے سیزن کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا، اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، اس کا سلوگن ’کھیلو آزادی سے‘ ہے۔مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، کوٹلی پینتھر، راولا کوٹ ہاکس، باغ اسٹالینز اور اورسیز واریئرز کے ناموں سے ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیری یوتھ کو کھیل کی دنیا کے نقشے پر لارہے ہیں، کشمیر کے نوجوان کو موقع مہیا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں مستقبل میں ویمن ٹیم کو بھی شامل کریں گے، کشمیر کمیٹی کا پورا تعاون کے پی ایل کے ساتھ ہے۔کے پی ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہد آفریدی نے خطاب میں کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا میں کشمیر کا اچھا چہرہ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی ایل سے دنیا کو پتہ چلے گا کہ کشمیر ی لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔