عمران خا ن پر مبنی فلم کپتان کی ہیروئن کی تصویر وا ئرل 

Dec 12, 2020 | 19:41:PM
عمران خا ن پر مبنی فلم کپتان کی ہیروئن کی تصویر وا ئرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )عمران خا ن پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ سامنے آ گئی ہیں۔ سعیدہ نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی، اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔‘
تفصیلا ت کے مطا بق سعیدہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہیں جمائما کے ہی حلیے میں دیکھا جاسکتا ہے وہ جمائما سے مشابہت رکھ رہی ہیں۔بالوں کے اسٹائل سے کپڑوں ،جوتوں ، کاندھوں پر بڑی سی ایک لال شال ڈالے سعیدہ کی تصویروا ئر ل ہو گئی ہے۔فلم کے مرکزی کردار عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر،عثمان عالم نے ادا کئے ہیں،فلم کو عمران خان کی اصل زندگی پر بنایا گیا ہے جس میں ان کی کرکٹ سے لےکر سیاست تک کی تمام زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saida Imtiaz (@saeedaimtiaz)