بیٹی کے متعلق سو شل میڈیا پر چلنے وا لی خبریں بے بنیا د ہیں،آفریدی

Dec 12, 2020 | 18:01:PM
 بیٹی کے متعلق سو شل میڈیا پر چلنے وا لی خبریں بے بنیا د ہیں،آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سوشل میڈیا جہا ں پر صا رفین کے لئے اطلاعات کی فرا ہمی کا نیٹ ور ک ہے تو دو سری جانب اس کا منفی استعمال بھی سا منے آتا رہتا ہے ۔ایل پی ایل ادھور ی چھوڑ کر واپس وطن پہنچنے وا لے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بیٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بو م بو م شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری بیٹی کی طبعیت ٹھیک ہے، سوشل میڈیا پر میری بیٹی سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ان کو چا ہیئے کہ ایسی خبروں کو تصدیق کے بعد ہی سو شل میڈیا پر وا ئرل کیا جا ئے تا کہ کسی کی دل آزار ی نہ ہو ۔