بلوچستان: اسمبلی  اراکین نے استعفے پارلیمانی قیادت کے حوالے کر دیئے

Dec 12, 2020 | 12:56:PM
  بلوچستان: اسمبلی  اراکین نے استعفے پارلیمانی قیادت کے حوالے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ڈٰی ایم کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد بلوچستان کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اراکین اسمبلی نے استعفے پارلیمانی قیادت کے حوالے کر دیئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پی کے میپ کے اراکین نے استعفے پارلیمانی لیڈرز کے پاس جمع کرا دیئے ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے مزید کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں ہر جمہوری قدم اٹھاناچاہیے۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی 23 نشستیں ہیں۔ جن میں سے جمعیت علمائے اسلام (ف) 10، بی این پی مینگل، 10، مسلم لیگ (ن) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک، ایک جبکہ ایک آزاد رکن ہے۔

ماہرین قانون کے مطابق  اگر استعفی دینے والوں کی تعداد زیادہ ہو تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے ۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرین استعفے نہ دیں بلکہ 5 سال پورے کریں۔ دوسری جانب آزاد رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نےبھی استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے استعفی دینے یا نہ دینے کا موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔