"نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان"

Dec 12, 2020 | 12:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے  ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کردیا ، فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شریک 4کرکٹر زاور کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے، ہمیش بھی ان فٹ ہیں۔ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی ، کائل جیمی سن ، ڈیرل مچل دوسرے ٹیسٹ میں مصروفیات اور کین ولیم سن گھریلو مصروفیات کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مچل سینٹنرنیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ جاری ہے ، ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا آپشنل ٹریننگ سیشن چل رہا ہے۔