سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد اور یوکرین کے صدر نے ٹیلی فون پر یوکرینی بحران پر تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد نے روس اور یوکرین تنازع کے حل اور مذاکرات کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی چاول پر امریکی محصولات، پاکستان کے لیے نئی راہیں کھل گئیں
سعودی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امن کی حمایت کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی ہے۔