ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بغیر لائسنس ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف الرٹ جاری کر دیا

Aug 12, 2025 | 01:54:AM
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بغیر لائسنس ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی بغیر لائسنس ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی، ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کےمطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارماسیوٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور شامل ہیں، اس کے علاوہ جعلی کمپنیوں میں الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں۔فیگا فارما سیوٹیکل کی مسرون ٹیبلٹ، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز کی کیٹفول او ڈی ٹیبلٹ جعلی قرار دیدی ،الپائن لیبارٹریز کی ڈیپاسرون ٹیبلٹ، ہیمیکس فارماسیوٹیکل کی ڈروفا ٹیبلٹ جعلی قرار دی گئیں ہیں،ڈرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری گلگت بلتستان نے ادویات کے نمونوں کی جانچ کی، ڈرریپ الرٹ میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ادویات کو جعلی اور مضر صحت قرار دیا گیا،تحقیقات میں کمپنیوں کے بغیر لائسنس اور بغیر میڈیسن رجسٹریشن کا انکشاف ہوا، ڈریپ کی متعلقہ اداروں، ہسپتالوں، فارمیسیز کو فوری کارروائی کی ہدایت ۔جعلی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا مقصد عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا,طلال چوہدری