لاہور میں 30 لاکھ کے زیورات کی چوری، خاتون ٹیچر نے ڈپلیکیٹ چابیاں بنائیں

Aug 12, 2025 | 00:50:AM
لاہور میں 30 لاکھ کے زیورات کی چوری، خاتون ٹیچر نے ڈپلیکیٹ چابیاں بنائیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم کئی دنوں سے ایک کیس کی تفتیش میں لگی تھی، لیکن کوئی سرا ہاتھ نہیں آ رہا تھا۔

تھانہ ساندہ کے علاقے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایک بیوہ خاتون کے گھر سے 10 تولے سونا جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے تھی چوری ہو گیا۔ نہ تو خاتون کو کسی پر کوئی شک تھا اور نہ ہی گھر میں ایسے آثار پائے گئے کہ چور نے لاک توڑا ہو یا کسی بھی اور طریقے سے گھر میں گھسا ہو۔

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس ایک بند گلی میں جا چکی تھی۔ نہ تو اس گھر کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ تھا اور نہ ہی چوری کے وقت کا اندازہ تھا۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے آؤٹ آف باکس سوچنا شروع کر دیا۔

اس بیوہ خاتون کے گھر میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر بھی چلایا جاتا تھا جس میں جس میں دو استانیاں پڑھاتی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سونے کی چوری ایسے وقت میں ہوئی جب یہ خاندان چھٹیوں پر اپنے رشتہ داروں سے ملنے شہر سے باہر گیا ہوا تھا۔

 اور یہ استانیاں بھی گھر میں اس وقت آتی تھیں جب گھر والے موجود ہوتے۔ اس لیے بھی کیس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو رہی تھی، لیکن ہم نے اپنی کوشش جاری رکھی۔ یہ چوری مئی کے مہینے میں ہوئی تھی۔

ایک بیوہ خاتون کے گھر سے سونے کی چوری جس کا کسی کو علم نہ ہو اور چوری کرنے والے نے کسی قسم کا کوئی ثبوت نہ چھوڑا ہو تو اس صورت حال نے پولیس کو تقریباً بند گلی میں پہنچا دیا۔

حسن زاہد کا کہنا تھا کہ ’پھر وہ نقطہ ہمارے ہاتھ آیا جس سے ہم نے کیس کی تفتیش نئے سرے سے شروع کی اور اپنی سوچ کے انداز کو بدلا، پولیس کے مطابق ایک استانی مہوش (فرضی نام) جولائی میں چھوڑ جاتی ہے اور اس کے بعد واپس اپنے آبائی علاقے میں چلی جاتی ہے۔