فیفا ویمن ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے فرانس کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Aug 12, 2023 | 19:13:PM
فیفا ویمن ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے فرانس کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان کوارٹر فائنل میں فل ٹائم میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹس آؤٹ پر فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ میں شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان کوارٹر فائنل میں فل ٹائم میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا لیکن اس دوران بھی کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی جس کے باعث میچ کا مقابلہ پنالٹی شوٹس پر ہوا۔

آسٹریلیا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ سڈن ڈیتھ پر شکست دی، آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹس پر 7 گول سکور کیے جبکہ فرانس نے 6 گول سکور کیے اور گول کرنے کے 3 مواقع ضائع بھی کیے۔