شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

Aug 12, 2022 | 15:03:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ویب ڈیسک ) گزشتہ روز  شہباز گل کی ڈرائیور کی اہلیہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا تاہم اب اسلام آباد کی مقامی عدالت نےاس کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عداالت  نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 واضح رہے کہ  شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر تنقید کے بعد مریم نواز نے بھی خاتون کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔