(ن) لیگ نے تحریک انصاف کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

Aug 12, 2022 | 11:35:AM
عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے جلسے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
کیپشن: پاکستان مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کے عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن مشکل میں: عدالت سے بڑی خبر آگئی

درخواست میں پی ٹی آئی کے ہاکی سٹیڈیم میں 13 اگست کے جلسے کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی سپورٹس اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہاکی سٹیڈیم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے نہیں ہے، ہاکی سٹیڈیم صرف کھیلوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ہاکی سٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روکنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی، تحریک انصاف کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کرنا آئین کے آرٹیکل 3، 5، 9، 16، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کو ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک اجازت نامہ معطل کیا جائے۔