پنجاب حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Aug 12, 2022 | 09:14:AM
پنجاب حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنات ہوئے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا نے پنجے گاڑھ لئے، ن لیگ اپنی حکومت میں کارکنوں کو پارکنگ کے ٹھیکے دے کر لوٹ مار کرتی تھی، لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارکنگ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت کچھ نہیں کیا بلکہ تاجروں پر پابندیاں لگائیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجروں پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر آج حاجی بن گئے ہیں، امپورٹڈ حکومت سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت میں شامل ہر پارٹی کی اداروں کے خلاف بولنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔