نمرہ خان کی صحت میں بہتری نہ آسکی

Aug 12, 2021 | 15:47:PM
نمرہ خان کی صحت میں بہتری نہ آسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بیماری کے باعث  پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے ،اداکارہ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نمرہ خان نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے بتایا،اداکارہ نے بتایا کہ درد اور تکلیف کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا ہے، آپ لوگوں سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے اپنی سائیڈ پوز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’درد کی شدت برداشت سے باہر ہے، اللہ سب کو ہر آزمائش اور تکلیف سے نکالے۔

نمرہ خان نے  یہ بھی لکھا کہ ’دل سے آپ سب کیلئے دعائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز   نمرہ خان نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں، سب لوگ دو منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
 یہ بھی پڑھیں:    سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی یادگار تصاویر
 

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: