اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز

Apr 12, 2026 | 11:11:AM
اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں  گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کے دوران ایک افغان شہری سمیت 27 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ کھنہ، تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ نون، تھانہ سنگجانی اور تھانہ کورال کے علاقوں میں کیے گئے جس کے دوران 599 افراد اور 288 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشنز کے دوران 73 دکانوں اور 3 ہوٹلز کو چیک کیا گیا جبکہ 219 موٹرسائیکل اور 81 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی،اس دوران ایک افغان شہری سمیت 27 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا جبکہ 14 موٹرسائیکلیں بھی مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نےبارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور تمام پیٹرولنگ یونٹس اور خصوصی اسکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں،اس کے علاوہ پولیس کے سینئر افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔