کئی لیگز کھیلا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے: سکندر رضا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا ہے کہ کئی لیگز کھیلا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، وہ جس طرح کی صلاحیت رکھتے ہیں ویسے ہی انہوں نے بیٹنگ کی۔
سکندر رضا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سپنرز کو بہت رنز پڑتے ہیں، فاسٹ باؤلرز ہی لاہور قلندرز کی اسٹرینتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: کولن منرو اہم اعزاز کے مالک بن گئے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ہماری ٹیم پچ کو ٹھیک طرح نہیں سمجھ پائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔