مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، آج سے بارشوں کی پیشگوئی

Apr 12, 2024 | 12:13:PM
مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جبکہ  بلوچستان کے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جبکہ  بلوچستان کے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شہر لاہور میں خشک گرمی کاراج برقرار، محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹے میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ  کیا گیا ہے۔ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37ڈگری سینٹی ریکارڈکیا جانے کا امکان ہے۔  ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے  جبکہ ہوا10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ آنے والوں کیلئے نئے قواعد لاگو

لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی محسوس کی گئی ہے۔ لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں25ویں نمبرپرآگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح84ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح97ریکارڈ، کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح84ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح114ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔