سیاسی پارہ ہائی۔تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا

Apr 12, 2022 | 12:28:PM
سیاسی پارہ ہائی۔تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بڑے اور تاریخ ساز جلسے کا اعلان کردیا گیا ۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا ہے ہفتے کے دن 16 تاریخ کو مزار قائد پر پی ٹی آئی کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔

 اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔

 خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لیے رنگ روڈ موٹر وے کے قریب پنڈال سجایا جائے گا  اور جلسے کا اغاز کل رات 9 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی بڑے اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی کا امکان۔اہم خبر سامنے آ گئی