بلیک میل ہوتے رہے،کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ عمران خان

Apr 12, 2022 | 08:52:AM
عمران خان، فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ بیساکھیوں کے سہارے حکومت ملی، کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان  نے کہا ہے کہ اقتدار جانے کاغم نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے پر دکھ ہوا، اتحادی حکومت میں بلیک میل ہوتے رہے لہٰذا آئندہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت نہیں بنائیں گے۔

ذرائع  کے مطابق پیرکو تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اس موقع  پرعمران خان  نے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفے دے دیےہیں لہذا اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔

واضح رہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوامی سطح پر نئے انتخاب کا دباؤ ڈالے گی، تحریک انصاف کی مقبولیت سے تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں، دوبارہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    تیل کی قیمتوں میں واضح کمی