ایشیا کپ 2025؛ بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی 

Sep 11, 2025 | 19:13:PM
ایشیا کپ 2025؛ بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 144رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ ٹائگرز نے جارحانہ انداز سے کھیل کا آغاز کیا،کپتان  لٹن داس  ہاف سنچری(59)  کی بدولت بنگلہ دیش نے 144 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

توحید روائے نے 35رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ 

قبل ازیں، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کو ہانگ کانگ کو بیٹنگ کی دعوت تھی،ہانگ کانگ نے 7وکٹوں پر 143رنز بنائے،نزاکت خان 42رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،ذیشان علی 30اور یاسم مرتضیٰ28رنز بنا سکے ۔

بنگلہ دیش کی جانب تنظیم حسن، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2-2وکٹیں حاصل کیں۔

یادرہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست ہوئی تھی۔