مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

Sep 11, 2025 | 14:10:PM
مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے بھی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ہدایت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی  قائمہ کمیٹیوں سےاستعفی دے دیا۔

مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں۔

دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور:کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی ملازمین کی اسناد کی چھان بین کا فیصلہ 

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں۔

قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دیدیا، وہ خارجہ امور، خزانہ، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوئے ہیں۔

سینیٹر دوست محمد نے بھی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،  وہ انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، تخفیف غربت اور ریلوے کی کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں۔