گلشن حدید سکول  جنسی ہراسانی کیس ، ملزم سے تفتیشی افسر کی ہمدردیاں ،ویڈیو سامنے آ گئی

Sep 11, 2023 | 14:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس) گلشن حدید سکول  جنسی ہراسانی کیس کے تفتیشی افسر اصغر علی کی ملزم عرفان سے ہمدردیاں بے نقاب  ہو  گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید سکول پرنسپل کی جانب سے  مجبور خواتین کیساتھ نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی   کرنے کے کیس میں  اہم پیشرفت ہوئی ہے، گلشن حدید سکول نازیباء وڈیوز کے معاملے پر تفتیشی افسر کی  ملزم سے ہمدردیاں 24 نیوز سامنے لے  آیا ہے ، کراچی کے سب سے بڑے وڈیو سکینڈل کے حقائق منظر عام پر لانے  کیلئے  مقدمے کے تفتیشی افسر اصغر علی کی گفتگو کی خفیہ وڈیو حاصل کرلی۔
فوٹیج میں اور سنا دیکھا جاسکتا ہے تفتیشی افسر رپورٹر کو سمجھانے کی کوشش کرہا ہے کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،ہم اس کیس کو جتنا بڑھائیں گے بولیں گے اتنی گند بڑھے گی زیادتی ٹیچرز اور باہر کی خواتین سے ہوئی ہے ،تفتیشی افسر کی خود ساختہ کہانی  کے مطابق 5متاثرہ خواتین کے گھر گیا 4کے گھر تالہ ہے ایک خاتون نے کہا مجھے طلاق ہوگئی ،لڑکی نے مجھے کہا مجھے طلاق ہوگئی تھانے تک آنا پڑا تو خودکشی کرلونگی ۔
تفتیشی افسر کے مطابق اس کیس میں 376 زناء ایکٹ لگ گیا مگر جب کوئی متاثرہ ہے ہی نہیں تو پھر کیسا کیس ،اب ہماری کوشش ہے اس کیس میں کچھ سیکشن بڑھا کر سائبر کرائم بھیج دیں،اگر ایک بھی متاثرہ آجائے تو ملزم عرفان غفور کو سزائے موت سے کوئی نہیں بچاسکتا ۔
 دوسری جانب 4روز سے پولیس سے رابطے میں متاثرہ ثمرہ کے بیان کو تفتیشی افسر نے کیس کا حصہ نہیں بنایا،ثمرہ کے بیان کے باوجود تھانے کے اندر ملزم کے وکیل اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا ،پولیس نے سی سی ٹی وی ڈی وی آر بھی 24 نیوز کی خبر کے بعد سیل کیا،خفیہ وڈیو میں قسمیں اٹھاکر کسی متاثرہ کا بیان نہ ہونے کا دعوی تفتیشی افسر نے کیا تھا،24 نیوز نے انویسٹیگیٹ کرکے بے نقاب کیا تو تفتیشی افسر نے ثمرہ سے رابطہ قبول کرلیا ،تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ میں یہ بات صیغہ راز میں رکھ رہا تھا ۔

اسکول پرنسپل ملزم عرفان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج  کر لیا گیا، ملزم ممنوعہ ادویات اور منشیات کا عادی نکلا،پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر منشیات اور ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں،تحقیقاتی ٹیم رات گئے ملزم کے گھر پہنچ گئی،ملزم عرفان کے گھر کی تلاشی کے دوران منشیات اور جنسی ادویات برآمد، نیا مقدمہ اسٹیل ٹون تھانے کے تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج ہوا
، ملزم عرفان نے دوران تفتیش منشیات اور جنسی ادویات کے استعمال کا اعتراف کر لیا۔