ڈالر کی قیمت میں مزید کمی 

Sep 11, 2023 | 12:56:PM
 ڈالر کی قیمت میں مزید کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 79پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 302 روپے سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 302.95 روپے سے کم ہوکر 301.16 روپے پر بند ہوا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے سے کم ہوکر 300 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 325 روپے پر برقرار ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2 روپے کمی سے 379 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ امارتی درہم 2 روپے سستا ہوکر 83.30 روپے تک گرگیا جبکہ سعودی ریال 1 روپے سستا ہوکر 79.80 روپے تک گرگیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: واقعات دہرانا نہیں چاہتا، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا  آخری خطاب،اہم بات کہہ ڈالی 

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا،سرمایہ کار محتاط رہی، مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کے باعث منفی رحجان دیکھا جا رہا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس 200 پوانٹس کی کمی سے 45 ہزار 813 کی سطح پر ٹریڈ ہو ا۔