واقعات دہرانا نہیں چاہتا،آئینی مسائل میں الجھا کرعدالت کاسخت امتحان لیا گیا:چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی، ججز روسٹر میں ترمیم 

Sep 11, 2023 | 10:18:AM
واقعات دہرانا نہیں چاہتا،آئینی مسائل میں الجھا کرعدالت کاسخت امتحان لیا گیا:چیف جسٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا  تھا کہ آئینی مسائل میں الجھا کرعدالت کاسخت امتحان لیا گیا، واقعات دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سےکارکردگی متاثر ہوئی، نئی عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بطورچیف جسٹس آخری بارنئے عدالتی سال کی تقریب سےخطاب کر رہا ہوں ، گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی ، تعیناتی کےایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہزار تھی، کوشش تھی زیرالتوامقدمات 50 ہزار سے کم ہوسکیں لیکن زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2ہزار کی کمی ہی کر سکے،فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی، جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی ، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے،ترقی کیلئے محنت کرنی ہے:وزیراعظم

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اپنی الوداعی تقریر میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ میرے بھائی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل تعریف ہیں، جسٹس قاضی فائز میرے لئے بہت معتبر ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی رہ گئے،لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کےحوالے سے ہونے والی تقریبات کیلئے ججز روسٹر میں ترمیم کی گئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تیسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 14 سے 18ستمبر تک راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے،جسٹس ملک شہزاد احمد خان 14 سے 18ستمبر تک راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔

جسٹس شجاعت علی خان 14 سے 17 ستمبر تک راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے،نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کےججز 14ستمبر کو عشائیہ دینگے۔
سپریم کورٹ میں ریٹائر ہونیوالےچیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا،عشائیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز شرکت کریں گے۔

عشائیہ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس جواد حسن شرکت کرینگے،جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس مرزا وقاص رؤف ، جسٹس محمد رضا قریشی شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے،17ستمبرکو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز و وکلارہنماشرکت کرینگے،پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس کی عدالت میں 14 سے 18ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی عدالت میں بھی 14سے 18 ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی،جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں 14سے 17ستمبر تک سماعت نہیں ہوگی۔