خوبصورت جلد کے لیے کیسی اسکن کیئر روٹین اپنائی جائے؟

Sep 11, 2022 | 16:25:PM
خوبصورت جلد کے لیے کیسی اسکن کیئر روٹین اپنائی جائے؟
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جلد اور بال بہت زیادہ خیال اور وقت کا تقاضہ کرتے ہیں جس کے بغیر بالوں اور جلد کا صحت مند رہنا ناممکن ہے۔ ایسے میں جلد کا خیال رکھنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم دو بار اسے صاف کرنا چاہیئے جسے AM-PM اسکن کیئر روٹین کہا جاتا ہے۔

صبح کے وقت: رات میں لگائے گئے تمام اسکن پروڈکٹس صبح اٹھ کر صاف کریں، اس کے بعد یہ جانیں کہ آپ کی جلد کو حقیقت میں کس چیز کی ضرورت ہے، جیسے پگمینٹیشن، ڈی ہائیڈریشن اور اینٹی ایجنگ کے لیے جلد کو کس چیز کی ضرورت ہے۔

جلد کے مسائل جاننے کے بعد آپ اس کے علاج کے طور پر ہائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ والے پروڈکٹس کا استعمال کریں۔

اس کے بعد اپنی جلد کی قسم کی بنیاد پر موئسچرائزر لگائیں۔ تیل والی جلد کے لیے جیل بیسڈ موئسچرائزر استعمال کریں اور خشک جلد کے لیے کریم بیسڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔

آخری مراحل میں ایس پی ایف 30 اور اس سے اوپر ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال کریں۔

جو لوگ میک اپ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے ایسے فاؤنڈیشن بھی آتے ہیں جس میں سن اسکرین بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوران کام چھوٹے چھوٹے وقفے ملازمین کی کارکردگی کیلئے کتنے ضروری؟

شام کے وقت: اگر آپ کی جلد حساس یا خشک ہے تو آپ صابن سے پاک کلینزر کا استعمال کرسکتے ہیں اور اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو چہرہ دھونے کے لیے فیس واش کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد ائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ کا استعمال کریں اور آخر میں موئسچرائزر لگائیں۔

شام کا وقت جلد کو صاف کرنے کا بہترین وقت ہے لیکن 3 باتیں یاد رکھیں، ہر پروڈکٹ لگانے سے پہلے ایک منٹ کا وقفہ لیں کیونکہ یہ جلد کو مصنوعات کو جذب کرنے میں کافی وقت فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ کی عمر 30 سے اوپر ہے تو اپنی روٹین میں اینٹی ایجنگ والے پروڈکٹس کا استعمال کریں۔