مضبوط ہونا خوبصورتی کی نئی تعریف ہے،ثانیہ مرزا

Sep 11, 2021 | 14:16:PM
مضبوط ہونا خوبصورتی کی نئی تعریف ہے،ثانیہ مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں دونوں بہنیں بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور مداحوں نے اسے خوب پسند کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پرشیئر کی گئی  تصویر میں اُنہیں اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ خوبصورت لباس پہنے ہاتھوں میں ’فائٹنگ گلوز‘ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

 ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا ہیں،انہوں ے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’مضبوط ہونا خوبصورتی کی نئی تعریف ہے۔‘

 واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالورز رکھنے والی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا بیٹے اذہان ملک اور بہن انعم مرزا کے ساتھ نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں:    نیشا رائو پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل،ایم فل میں داخلہ لے لیا