افغان فورسز کی پاک افغان بارڈرپر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھر پور اور شدید جواب 

Oct 11, 2025 | 23:55:PM
افغان فورسز کی پاک افغان بارڈرپر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھر پور اور شدید جواب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نےبھرپور اور شدید جواب بھی دیا جس  سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں فوجی اور خارجی ہلاک ہوئے،طالبان  اپنی متعدد پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق کچھ دیر قبل افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا،پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل  دیتے ہوئے  متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوئے،طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر  بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔ 

سیکورٹی ذرائع سیکیورٹی ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔ 

سیکورٹی ذرائعکے مطابق  پاکستان اس وقت افغانستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ہائیڈ اوٹس کو  بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنا رہا ہے,افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں،پاکستان کی طرف سے مؤثر اور شدید جوابی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان سفیر کی وزارت خارجہ طلبی، پاکستان کا بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار