سیبسٹین لیکورنو فرانس کےدوبارہ وزیراعظم مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فرانسیسی صدر میکرون نے سیبسٹین لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیاہے۔
رپورٹس کے مطابق سیبسٹین لیکورنو نے مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فرانس کے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ سیبسٹین لیکورنو چند روز قبل ہی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
سیبسٹین لیکورنو کو بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔
یاد رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا چینی درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان