اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بھارت میں ’’مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر‘‘ مقرر کردیا گیا، دیپیکا پڈوکون کو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ملک کی پہلی مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
دیپیکا نے اس اعزاز پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی صحت کے فروغ کی قومی مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اداکارہ کے مطابق یہ شراکت ملک میں ذہنی صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی آگاہی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
#HealthForAll
— Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) October 10, 2025
On the occasion of World Mental Health Day 2025, Union Health Minister Shri @JPNadda Launches New Initiatives for the Tele MANAS App
Launches enhanced Tele MANAS App featuring Multi-lingual UI for enhanced accessibility, Chatbot feature for users to engage with… pic.twitter.com/Hg31PLW9AG
انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کے ذریعے ملک میں ذہنی بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور مدد حاصل کرنے کے رجحان کو فروغ دینے پر کام کریں گی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی وزارتِ صحت نے کسی عوامی شخصیت کو قومی سطح پر ذہنی صحت کی نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کے ساتھی اداکار اور بھارتی باڈی بلڈر ورندر گھمن چل بسے