’امید ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا‘، ذکاء اشرف

Oct 11, 2023 | 17:07:PM
’امید ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا‘، ذکاء اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گی اورمیری دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر لائے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری ذکا اشرف نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری لنکن پریمئیر لیگ جیتنے پر عمر خان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ان کی ٹیم کے جیتنے پر ان کو مبارک باد دیتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ بڑی خوش آئند چیز ہے ہماری ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے،امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرکے کے قوم کے لئے خوش خبری لائے گی،ویزوں کا مسئلہ حل ہونے پر خوشی ہے، جے شاہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ شائقین کرکٹ کے ویزوں کا معاملہ حل کریں گے۔

ذکا اشرف  نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں اور اس کو آگے لے کر چلیں گے ، زینب عباس کے ساتھ جو ہوا اس کا افسوس ہوا اس معاملے پر بات کریں گے،جناح گاندھی سیریز کے حوالے سے انڈین بورڈ سے بات کریں گے ، ہم ایشیز کی طرز پر پاک بھارت سیریز کھیل سکتے ہیں۔ امید ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گی ،میری دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر لائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کی وجوہات کیا؟ چیئرمین ایپٹما نے بتا دیا