یہودیوں اور اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی صدر

Oct 11, 2023 | 01:51:AM
یہودیوں اور اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی صدر
کیپشن: امریکی صدر جو بائیڈن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر اسرائیل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے حماس کے حملے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیل میں معصوم شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کوئی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کا سوچے بھی نہیں، امریکی صدر نے حماس کے حملے کو دہشتگردی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل میں 11 امریکی ہلاک، متعدد جنگجوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، صدر جوبائیڈن

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے، دہشتگرد تنظیم حماس نے حملے والے دن اسرائیل میوزک فیسٹیول میں خوشیاں منانے والے نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع میں حملوں کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے، درحقیقت اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا بہت ضروری بھی ہے، بائیڈن نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت کو کرسٹل کلیئر قرار دیا۔