ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک

Oct 11, 2023 | 01:44:AM
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد اکرام ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشتگرد نے پولیس اسٹیشن ہتھالا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی رات دو آپریشن کیے، دو مختلف آپریشنز میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: کس شہر میں سب سے زیادہ غیر قانونی افغانی مقیم ہیں؟حساس اداروں نے ڈیٹا مرتب کرلیا

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دوسری کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔