ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوں گے یا نہیں ؟ الیکشن کمیشن نے سرجوڑ لئے

Oct 11, 2022 | 15:03:PM
12 قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے یا نہیں ؟ الیکشن کمیشن نے سر جوڑ لئے
کیپشن: الیکشن کمیشن پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 12 قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے یا نہیں ؟ الیکشن کمیشن نے سر جوڑ لئے۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی زیر صدارت ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے۔ جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور اعلی افسران شریک ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹریز اور آئی جی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے علاوہ ڈی آئی جی، ایف سی بھی شریک ہیں۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ایم او بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن حکومتی درخواست پر 16 اکتوبر کو انتخابات کروانے یا نہ کروانے سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کرے گا۔