نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

Oct 11, 2022 | 09:08:AM
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کیپشن: ملالہ یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔

ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔

ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادوکا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔