کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد حملہ، فورسز نے350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
کیپشن: کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے۔
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا گیا اور تمام کیڈٹس محفوظ ہیں،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے، کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ جانئے