بھارتی اداکار جیتندر گر گئے، ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ

Nov 11, 2025 | 12:10:PM
بھارتی اداکار جیتندر گر گئے، ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ 83 سالہ اداکار زرین خان کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے تھے، جہاں ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر گئے۔

موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں، فوٹوگرافرز اور دیگر شرکاء نے فوراً ان کی مدد کی۔

 خوش قسمتی سے جیتندر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی، وہ خود اٹھ کھڑے ہوئے اور ہنستے ہوئے فوٹوگرافرز سے بات چیت بھی کی۔

 اداکار کے صاحبزادے تشار کپور نے میڈیا سے گفتگو میں مداحوں کو اطمینان دلایا کہ جیتندر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

 انہوں نے کہا وہ بالکل خیریت سے ہیں، ان کے مطابق یہ صرف ایک معمولی سا پھسلنا تھا، کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل