پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں:رانا ثناء اللہ

Nov 11, 2025 | 10:45:AM
پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں:رانا ثناء اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں، وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر اپوزیشن کو پیشکش کی کہ آئیں میثاقِ استحکام پاکستان کریں، انہیں آفر کی کہ قومی مسائل پر بات کریں، ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قائمہ کمیٹیوں کا بھی بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اراکین 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجویز تو دیتے۔

اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم