ٹی 20 ورلڈ کپ, قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری

Nov 11, 2022 | 20:50:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ, قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ورلڈ کپ کے لیے 9 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

پلیئر آف دی ورلڈکپ کی فہرست میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں جن میں آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو، انگلش کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز اور سیم کرن کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

سری لنکا کے لیگ اسپنر ہاسارنگا اورزمبابوے اسکندر رضا کے نام بھی آئی سی سی کی فہرست کا حصہ ہیں۔