ڈریپ اور پاکستان سنگل ونڈو میں ایم او یو طے

اس اقدام سے ڈریپ اور فارما انڈسٹری کو کسٹمز سے متعلق امور اور مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی بہت آسان ہوجائے گی

Nov 11, 2022 | 15:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ادویات سے متعلق امور کا نگران ادارہ پاکستان سنگل ونڈو میں شامل ہوگیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ادویات سے متعلق امور کا نگران ادارہ پاکستان سنگل ونڈو میں شامل ہوگیا ۔ڈریپ اور پاکستان سنگل ونڈو میں ایم او یو طے پا گیا ۔اس اقدام سے ڈریپ اور فارما انڈسٹری کو کسٹمز سے متعلق امور اور مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی بہت آسان ہوجائے گی۔

ترجمان وزارت صحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان  اور پاکستان سنگل ونڈو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کیے گئے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر  عاصم رؤف نے  مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کیے۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر   عاصم رؤف  کا کہنا تھا کہ دو سرکاری اداروں کے درمیان آٹومیشن  ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد سے  مفاہمت نامے پر دستخط بڑی خوشی کی بات ہے۔ ڈریپ نے دس سال پرانے 4.2 ملین  اپنےریکارڈ کو الیکٹرانک ڈیٹا بیس میں تبدیلی کا سفر 2019 سے کیا ہے۔ہم نے پاکستان سنگل ونڈو کے نظام کو مکمل طور پر اپنانے والے پہلے چنداداروں  میں شامل ہونے کا فیصلہ کیاہے۔

درآمدی لائسنسنگ اور این او سی  کی درخواستیں  پہلےڈریپ کو پی ایس ڈبلیوپورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی۔جس میں اس کی کارروائی کو الیکٹرانک شکل میں ڈیزائن کیا گیا  اور اسے پی ایس ڈبلیو پورٹل میں ضم کیا گیا ۔ پی ایس ڈبلیو اورڈریپ کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مختصر وقت میں ڈریپ اور شراکت داروں دونوں کو فائدہ پہنچایا۔

 سپیشل سیکرٹری ہیلتھ مرزا ناصرالدین کا کہنا ہے کہ  ڈریپ اور پی ایس ڈبلیو کے درمیان مفاہمت کی  یادداشت آٹومیشن کے عملی اقدام میں ایک اہم قدم ہے۔اس اقدام سے  ڈریپ کی کارکردگی میں مزیز بہتری آئے گی۔صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو جمع کرائی گئی درخواستوں کو بروقت نمٹا دیا جائے گا ۔ ڈریپ کو دواؤں کی دستیابی، اینٹی مائکروبیل کھپت پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ اقدام  ڈریپ کے ریگولیٹری نظام کومضبوط کرے گا ۔

پاکستان کسٹمز اور ڈریپ کے درمیان علاج معالجے کی مصنوعات کی کنسائنمنٹس کی بروقت ریلیز کے لیے رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرے گا ۔ ڈریپ کی آٹومیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈریپ اور پی ایس ڈبلیوکے درمیان تعاون کی نئی راہیں بھی کھولے گا۔سی او ڈریپ  کا کہنا ہے کہ  وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں  میرٹ کے  نظام اور شفافیت کے فروغ کیلئے بھی  اہم اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔لائسنسنگ، ادویات کے ذاتی استعمال کے لیے این او سی طبی آلات کی رجسٹریشن کو بھی آن لائن کیا جائے۔ عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ  آن لائن امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ سسٹم  رپورٹنگ کے انتہائی ضروری کاموں کو آن لائن کیا ہے۔ 
ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے اقدام اور مہم نے شفافیت کو فروغ دیا ہے۔ اس نظام نے  تضادات اور غیر ضروری تاخیر کو کم کیا  ۔   ہمارے افسران کی کارکردگی اوراستعداد کو بہتر بنایا  ۔ ڈریپ ڈیجیٹلائزیشن کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ ہم نےڈریپ کو مکمل طور  پر خودکار کرنے کی اس ضرورت کو محسوس کیا ہے۔