ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن،11ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں سنیچرز،اشتہاری،ناجائز اسلحہ کے مرتکب،پتنگ باز شامل ہیں

Nov 11, 2022 | 12:38:PM
ڈولفن سکواڈ ,گلشن اقبال،فیکٹری ایریا , پستول
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(عابد چودھری )ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن،11ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں سنیچرز،اشتہاری،ناجائز اسلحہ کے مرتکب،پتنگ باز شامل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ڈولفن نے کارروائی کے دوران گلشن اقبال،فیکٹری ایریا سے 2 سنیچرز کو  گرفتار کیا،چھینا گیا،پرس وموبائل برآمد کرلیا گیا ،ترجمان ڈولفن کے مطابق ای پولیس ایپ کے ذریعے 3 اشتہاریوں کو بھی حراست میں لیا گیا،ملزمان پر اغوا،ضرر پہنچانے،مجرمانہ فعل و دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

ضرور پڑھیں : سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا، پستول برآمد کرلیا گیا ،ڈولفن نے ملت پارک،مصریشاہ سے 4پتنگ بازوں کو گرفتارکیا،گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔