نواب ٹاؤن میں 4 کروڑ روپے کی چوری کی واردات

May 11, 2026 | 18:07:PM
نواب ٹاؤن میں 4 کروڑ روپے کی چوری کی واردات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) لاہور کےعلاقے نواب ٹاون میں نامعلوم چور گھر سے 80 تولہ سونا، زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سونے کی 30 انگوٹھیاں اور ایک ڈائمنڈ سیٹ چوری کیا،ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 سونے کی چوڑیاں، 4 کنگن اور 4 سونے کے سیٹ بھی چوری کیے گئے۔

پولیس کے مطابق چور پہلی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے،پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نقب زنی کی واردات گزشتہ رات 8 بجے نجی سوسائٹی میں پیش آئی،واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ، افغان ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی