وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نظر بند

May 11, 2023 | 13:17:PM
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نظر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظربند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر  جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری  تعینات کردی گئی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو وزارت داخلہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں کیونکہ جی بی ہاؤس سے ہی پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کو ہدایات جاری کی جارہی تھیں اس لئے انہیں تنبیہ کی گئی تھی،وزیراعلیٰ جی بی کو گلگت بلتستان جانے کیلئے سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ،گاڑیاں،قدیم عمارت نذر آتش