شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کے موقف کی تائید کردی

May 11, 2021 | 23:47:PM
شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کے موقف کی تائید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلی بار وزیر اعظم کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو عمران خان نے کشمیر پر سٹینڈ لیا ہے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ہمارا مسئلہ نہیں ہے لیکن آج وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ ہم نے متنازع کردیا ہے، حکومت کا ہر دوسرے دن یو ٹرن ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیلی فون پر عوام کے سوالوں کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے اقدامات کی واپسی تک پاکستان بھارت سے کوئی بات نہیں کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا افسوس ہے کہ مغرب انسانی حقوق کی بات توکرتا ہے لیکن کشمیر کے مسئلے پر اس طرح ساتھ نہیں دیتا جیسے دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:این سی او سی نے عیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی