مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری۔۔مزید 3 نوجوان شہید 

May 11, 2021 | 22:17:PM
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری۔۔مزید 3 نوجوان شہید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں تین اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
 کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویلو (Vailoo)میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں لوگوں نے نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔
 مقامی افراد نے بتایا ہے کہ مہلک وائر س سے بڑی تعداد میں متاثرہ بھارتی فوجی بے گناہ نوجوانوں کو شہید کرنے کے علاوہ زیر محاصرہ مقبوضہ علاقے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کورونا وائرس بھی پھیلا رہے ہیں۔ حریت رہنماﺅں شبیر احمد ڈار ، میر شاہد سلیم ، ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل اور پیر ہلال احمد نے اپنے الگ الگ بیانات میںآزادی پسند کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اوربھارتی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔ 
شبیر احمد ڈار نے کہا کہ جب عالم اسلام عید کی تیاریوں میں مصروف ہے ، مقبوضہ جموںوکشمیر میں منوج سنہا کی سربراہی میں فسطائی قابض انتظامیہ کورونا وبا کے نام پر مسلمان ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر رہی ہے اور انکی جگہ بھارت سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں کو بھرتی کیا جارہاہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے