تہران: انقلاب اسکوائر کے قریب نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی ریلی کے دوران حملہ

Mar 11, 2026 | 09:37:AM
 تہران: انقلاب اسکوائر کے قریب نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی ریلی کے دوران حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تہران کے انقلاب اسکوائر کے قریب نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل نے حملہ کردیا۔

 دھماکوں کی ویڈیو ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر ہوئی، دھماکوں کی آواز سے ڈرنے کے بجائے ایرانی ڈٹ کر مزاحمت کرتے رہے۔

 ایرانی شہریوں نے دھماکوں کی گونج میں مزید شدت کے ساتھ اپنے ملک کے جھنڈے لہرائے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایرانیوں کے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔