عام شہری کو انصاف کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل

Mar 11, 2024 | 17:31:PM
عام شہری کو انصاف کی فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عام آدمی کو  انصاف کی فراہمی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے آئینی، قانونی اصلاحات پر خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا،کمیٹی میں مخدوم علی خان، زاہد حامد، صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت، پاکستان بار کونسل کے رہنما احسن بھون شامل ہیں۔

کمیٹی عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی فوجداری، دیوانی مقدمات  اور آئینی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے سفارشات دے گی، کمیٹی اتحادی جماعتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی،کمیٹی قانونی اصلاحات سے متعلق مفصل پیکج پیش کرے گی، وزیر اعظم کی ترجیح عام آدمی کو انصاف کی فراہمی  ہے ، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری آدمی ہیں اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ مجلس وحدت المسلمین  کی عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی