دھاندلی سے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے:عمرایوب

Mar 11, 2024 | 14:57:PM
 دھاندلی سے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے:عمرایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں، کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے ،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر کو گرفتار کیا گیا، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے۔

 عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون حکومت مہنگائی کا سیلاب لائی تھی ، اب بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی ہیں، 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک بھر دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور مصدق ملک کوکونسا عہدہ ملے گا،  وزیر اعظم  نے بتا دیا