سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا

Mar 11, 2024 | 12:21:PM
سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 مارچ بروز جمعرات کو ان نشستوں پر الیکشن ہوں گے،سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا ان میں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور نثار کھوڑو کی خالی کردہ نشستیں شامل ہیں جبکہ جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کی خالی کردہ نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

سینیٹ کا ضمنی الیکشن اسلام آباد کی ایک ،سندھ کی 2 اوربلوچستان کی 3 نشستوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور مصدق ملک کوکونسا عہدہ ملے گا،  وزیر اعظم  نے بتا دیا