پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ایک روز بعد ہی ٹوٹ گیا 

Mar 11, 2023 | 19:54:PM
  پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ایک روز بعد ہی ٹوٹ گیا 
کیپشن: محمد رضوان شاندار سنچری پر عثمان خان سے گلے مل رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کا تیز ترین سینچری کار یکارڈ بننے کے ایک روز بعد ہی ٹوٹ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے27 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے ریلے روسو نے 41 گیندوں پر تیز ترین سینچری بنا کر اپنا سابقہ تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑا تھا جو کہ 43 گیند وں پر سینچری تھی لیکن آج کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ایک روز بعد ہی ملتان سلطانز کے ہی اوپننگ بلے باز عثمان خان نے ریلے روسو کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ 


عثمان خان نے 36 گیندو ں پر تیز ترین سینچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ، انہوں نے 7 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔