خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے , شدت 4.2 ریکارڈ

Mar 11, 2023 | 17:18:PM
خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے , شدت 4.2 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری استغفراللہ  کا ورد کرتے باہر نکل آئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے، زلزلہ کی شدت  4.2  ریکارڈ کی گئی  ہے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹرسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔